: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد (23 اپریل 2026) شہر حیدرآباکے مانصاحب ٹینک علاقے میں ایک اے ٹی ایم کے اندر ایک شخص کی نعش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ وجے نگر کالونی میں واقع ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم میں ایک شخص کی نعش دیکھ کر، مقامی لوگوں نے پولیس کو
اطلاع دی۔موقع پر پہنچنے والی مہدی پٹنم پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔یہ موت حادثاتی تھی یا کسی نے قتل کیا ہے؟ پولیس اس زاویے سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملے کو مشتبہ موت کے طور پر درج کر لیا گیا ہے۔