حیدرآباد،7 اگسٹ (ذرائع) حیدرآباد شہر کے یوسف گوڑا کا ایک 30 سالہ شخص 50 لاکھ روپے کھونے کے بعد سائبر فراڈ کا شکار بن گیا۔ 'پی ایم کسان' اسکیم کے لیے ایک اے پی کے فائل پر مبنی ایپ کے ذریعہ شخص کو 1.95 لاکھ دھوکہ ہوا۔
یہ واقع جولائی کے آخری ہفتے میں اس وقت ہوا جب یوسف گوڑا کے رہنے والے شخض نے پی ایم کسان' نام کی اے پی کے فائل پر مشتمل ایک نامعلوم نمبر سے واٹس ایپ میسج موصول ہونے
کے بعد نادانستہ طور پر جعلی ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیا۔
لنک پر کلک کرنے اور ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے پر، اس کا فون خراب ہونا شروع ہو گیا، جس میں بہت سے مسائل جیسے زیادہ گرم ہونا اور بار بار بند ہونا شروع ہو گیا۔تھوڑی دیر بعد، شخص کے بینک اکاؤنٹ سے 1.95 لاکھ روپے ڈیبٹ ہوئے ۔ اس کا موبائل فون بھی دھوکے بازوں نے ہیک کر لیا تھا- متاثرہ شخص نے سائبر کرائم پولیس کو شکایت کی، مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔