: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سہارنپور/11جولائی (ایجنسی) اترپردیش کے سہارنپور ضلع میں تھانہ نانوتا کے تحت علاقے میں ایک پروگرام کے دوران ایک نوجوان کی سانپ کے کاٹنے سے موت ہو گئی. دراصل، نوجوان کو ناچنا اس وقت بھاری پڑ گیا، جب اس نے ایک سانپ کو اپنے گلے میں ڈال لیا اور سانپ نے نوجوان کو ڈس لیا، جس سے نوجوان کی موت ہو گئی. ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ پیر کی رات ایک بجے سدھیر کی شادی کے پروگرام میں ان کے دوست اور رشتہ دار ڈی جے پر ناچ رہے تھے.
موقع پر موجود
دولہے سدھیر کے دوست سنجیو (19) نے جیسے ہی سانپ کو وہاں دیکھا تو اس نے فورا سانپ کو گلے میں ڈال کر ناچنا شروع کر دیا. ناچتے ہوئے ایک بار یہ سانپ سنجیو کے گلے سے نیچے بھی گر گیا، لیکن سنجیو نے اسے پھر سے اٹھا کر اپنے گلے میں ڈال لیا اور ناچنے لگا. سنگھ نے بتایا کہ سنجیو کے گلے میں سانپ کو دیکھ کر ارد گرد ناچنے والے لوگ ڈر کر پیچھے ہٹ گئے اور اسی وقت سانپ نے سنجیو کو کئی جگہ کاٹ لیا، جس سے کچھ دیر بعد ہی سنجیو کی موت ہو گئی. اس کے بعد ارد گرد کے لوگوں نے سانپ کو باہر کھیتوں میں پھینک دیا۔