حیدرآباد،4 فروری(ذرائع) تلنگانہ سکریٹریٹ کو اڑادینے کی دھمکی دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔
ملی معلومات کے مطابق، لنگر حوض کا 35 سالہ رہائشی سید میر محمد علی نے سیکرٹریٹ کو فون کر کے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے احاطے میں بم نصب کیا ہے اور یہ جلد ہی اڑ جائے گا۔
منگل کے روز اس فون کال کے
بعد،پولیس نے احاطے کی جانچ کی اور تصدیق کی کہ وہاں کوئی بم نہیں ہے۔
فون نمبر اور مقام کی بنیاد پر پولیس نے محمد علی کا سراغ لگایا اور اسے لنگر حوض سے گرفتار کیا۔
پوچھ تاچھ پر محمد علی نے اعتراف کیا کہ وہ پریشان تھا کیونکہ مذہبی مقام کے بارے میں اس کی درخواست پر حکومت یا سرکاری حکام کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا تھا۔