: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد24اپریل(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھراو سے متعلق جھوٹی خبریں سوشیل میڈیا پر پھیلانے والے ایک شخص اور ایک نابالغ لڑکے کو حیدرآباد سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ٹاسک فورس نارتھ زون کی ٹیم نے سی سی ایس اور سائبرکرائمس حیدرآباد کی ٹیم کے
ساتھ مل کر بی شیکھر نامی شخص کو گرفتار کیا جس نے ایک نابالغ لڑکے ساتھ مل کر وزیراعلی چندرشیکھرراو کے تعلق سے جھوٹی خبروں کو سوشیل میڈیا پر پھیلایا اور عوام کو دھوکہ دیا۔
ان کے جھوٹی خبروں کو پھیلانے سے عوام کے ذہنوں میں اس وبا کے دور میں تشویش اور الجھن پیداہوگئی۔