ذرائع:
ملائکہ اروڑہ کے والد انیل اروڑہ نے مبینہ طور پر چھا رشنبہ کی صبح ممبئی کے باندرہ میں ایک رہائشی عمارت کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ اداکار کے سابق شوہر ارباز خان اور سینئر پولیس افسران کو ان کی رہائش گاہ پر دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ ممبئی کے باندرہ ویسٹ میں واقع ان کی خاندانی رہائش گاہ
عائشہ منور میں صبح تقریباً 10.30 بجے پیش آیا۔ تاہم ملائکہ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یہ ایک حادثہ تھا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کا پنچنامہ موصول ہونے کے بعد ہم اس کا اشتراک کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو ملائکہ پونے میں تھیں اور وہ اپنے والد کے بے وقت انتقال کے بعد باندرہ میں اپنے والدین کے گھر پہنچ گئیں۔ ارباز خان کے والدین سلیم خان‘ سلمیٰ خان اور ان کے بھائی سہیل خان بھی رہائش گاہ پہنچے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔