: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 14 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ میں منگل کے روز ایک بڑا حادثہ اس وقت ٹل گیا جب ایک مسافر کے بیاگ میں موجود موبائل فون کی بیٹری اچانک پھٹ گئی، جس سے وہاں افرا تفری مچ گئی۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے رائے پور جانے والے ایک مسافر کے سامان کی جانچ کے دوران سی آئی ایس ایف اہلکاروں نے جب بیاگ کھولا تو اسی دوران موبائل بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی۔
دھماکے کے بعد آگ اور دھواں اٹھنے لگا جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔سیکیورٹی عملہ فوری طور پر حرکت میں آیا اور صورتحال کو قابو میں کر لیا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہی واقعہ طیارے کے اندر پیش آتا تو بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ بیٹری دھماکے کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی یا کوئی تکنیکی خرابی۔