the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
جموں کشمیر (20 اپریل 2026) جموں و کشمیر کے اُدھم پور میں پیر کی صبح اس وقت ایک بڑا حادثہ پیش آیا جب رام نگر کے کاگوٹ علاقے میں ایک مسافر بس الٹ گئی۔ اس حادچہ میں تقریباً 20 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہو رہی ہے۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائی جاری ہے۔ مقامی افراد بھی پولیس و انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بس رام نگر سے اُدھم پور جا رہی تھی تبھی جالو علاقے کے قریب اچانک یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔



حالانکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی وجہ سے ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک موڑ پر گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا تھا جس سے تیز رفتار بس بے قابو ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں اور طبی مراکز میں منتقل کیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے اور ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید معلومات کا انتظار ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.