مہاراشٹر 28 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر قائد اجیت پوار چہارشنبہ کو اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کا طیارہ مہاراشٹر کے بارامتی میں لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس حادثہ میں طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں اجیت پوار، ان کے سکیورٹی ملازمین اور پائلٹس شامل ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ ممبئی سے
چارٹر کیا گیا لئیرجیٹ 45 تھا، جو بارامتی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا۔ بارامتی ایئرپورٹ کے مینیجر شیواجی تاوڑے کے مطابق حادثہ لینڈنگ کے وقت پیش آیا۔بارامتی میں موجود اجیت پوار کے قریبی ساتھی کرن گجر نے تصدیق کی کہ تمام افراد کو مردہ حالت میں مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اجیت پوار ضلع پریشد انتخابات سے قبل بارامتی میں عوامی جلسوں سے خطاب کے لیے جا رہے تھے۔