ذرائع:
محبوب نگر میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈپٹی کمشنر کشن نائک کو آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے معاملے میں اے سی بی نے گرفتار کر لیا۔ آج صبح مختلف مقامات پر دھاوے کے دوران حیدرآباد، نظام آباد اور
نارائن کھیڑ میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے غیر قانونی اثاثوں، دستاویزات اور ایک کلو سونا ضبط کیا گیا۔ اے سی بی کے مطابق ضبط شدہ اثاثوں کی کھلے عام مارکیٹ میں 200 کروڑ مالیت سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ مزید تفتیش کے لیے کشن نائک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔