ذرائع:
اترپردیش کے رائے بریلی ضلع میں ایک مدرسہ کے مولانا کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔ یہ واقعہ رائے بریلی کے ڈی ہا پولیس اسٹیشن کے تحت سی ایچ سی کے قریب پیش آیا۔ واقعہ کے مطابق، 45 سالہ مرتضیٰ، جو نصیر آباد کے رہائشی تھے، اپنی بیٹی کو سسرال سے واپس لا رہے تھے کہ اچانک ملزمین نے ان پر فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے زخمی مرتضیٰ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دن دہاڑے ہونے والی اس قتل کی
واردات سے ضلع میں ہلچل مچ گئی۔ پولیس موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے لیے بھیج دی۔ مقتول کی بیٹی نے پانچ افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمین کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دن دہاڑے ہونے والے اس قتل میں مقتول کی بیٹی نے پولیس کو دی گئی تحریری شکایت میں دو نامزد افراد سمیت مجموعی طور پر پانچ افراد پر قتل کا الزام لگایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پرانی دشمنی اس قتل کا بنیادی سبب بن رہی تھی۔