: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مدھیہ پردیش/1اگسٹ(ایجنسی) مدھیہ پردیش کے آدیواسی اکثریتی ضلع علی راجپورمیں ایک سنسنی خیزمعاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاندان نے اپنی لڑکی کی محبت کی شادی سے ناراض ہوکر لڑکی اورعاشق کونہ صرف کھمبے سے باندھ کر پیٹا بلکہ پیشاب بھی پلایا۔
واقعہ آنبھوا تھانہ کے ہرداس پور گاوں کا ہے، جہاں کی ایک لڑکی نے اپنے ہی گاوں کے ایک لڑکے سے محبت کرکے شادی کی تھی۔ اپنی لڑکی کی محبت کی شادی سے ناراض ہوکرگھر والوں نے لڑکی اوراس کے عاشق کو درد ناک
سزا دی۔ لڑکی کے گھروالوں نے اپنی ہی بیٹی کی ساڑی اتاری اوراسے پیٹا۔
درندگی کی انتہا نہیں ہوئی، اس لڑکی کے بال کاٹ کراسے پیشاب پلایا گیا۔ اس دوران اس کے محبوب کی پٹائی کرکے اسے ایک کھمبے سے باندھ دیا گیا اوراسے پیشاب بھی پلایا گیا۔ معاملے کا انکشاف تب ہوا جب سوشل میڈیا پراس کا ویڈیووائرل ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ محبت کی شادی آدیواسی روایت (رسم ورواج) کے مطابق ہوئی تھی۔ لڑکے والوں نے لڑکی فریق کو 70 ہزارروپئے اوردو بکرے بھی دیئے، لیکن اس کے بعد بھی کسی بات کو لے کر دونوں فریق میں تنازعہ ہوگیا۔