: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنو:21مئی(یواین آئی) اترپردیش کی راجدھانی لکھنو کے چنہٹ علاقے سے پولیس نے جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث دو لڑکوں اور 5لڑکیوں سمیت 7افراد کو گرفتار کر کے انہیں جیل بھیج دیا۔
پولیس ترجمان نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ جمعرات کو اطلاع ملنے پر وبھوتی کھنڈ علاقے کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر پروین ملک کی
قیادت میں چنہٹ کے تھانہ انچارج انسپکٹر دھننجے پانڈے اور ڈپٹی کمشنر پولیس(مشرقی)کرائم ٹیم کے ساتھ رشی ادھان کالونی میں ایک کان سے جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث دو لڑکوں گونڈہ باشندہ وویک سنگھ اور رائے بریلی باشندہ آس محمد اور پانچ لڑکیوں کو گرفتار کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ موقع سے سمیر نامی شخص فرار ہوگیا۔