حیدرآباد،5 اگسٹ (ذرائع)حیدرآباد کے علاقے میڈچل میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، اس واقع میں، پیر 4 اگست کی رات حیدرآباد کے قریب ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے ایک عمارت گر گئی۔میڈچل علاقے میں پیش آئے اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ جبکہ تین دیگر زخمی بھی ہوئے۔
یہ دھماکہ پیر کی دیر رات نیشنل ہائی وے کے قریب مارکیٹ روڈ کی ایک
پرانی عمارت میں ہوا۔
اس عمارت میں دو پھولوں کی دکانیں، ایک موبائل شاپ اور پیچھے ایک رہائشی علاقہ تھا۔ عینی شاہدین نے گھر کے اندر ایل پی جی سلنڈر سے زور دار دھماکے کی اطلاع دی۔واقعہ میں قریب ہی پیدل چلنے والے ایک راہگیر کی موت ہو گئی اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔گھر کے اندر ایک خاتون شدید جھلس گئی اور دکان کے دو ملازمین ملبہ سے زخمی ہو گئے۔