ذرائع:
مہاراشٹر کے ناگپور کے پارڈی علاقے میں ایک تیندہ رہائشی بستی میں گھس آیا، جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید گھبراہٹ دیکھی گئی۔ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور
پر موقع پر پہنچیں اور تیندے کو قابو میں کر لیا۔
زخمیوں کو پراڈی کے شری بھوانی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چار افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے اور اسے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، جبکہ دو افراد جنرل وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔