: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
منار، 12 اگست (یواین آئی) کیرالہ کے منار کے نزدیک پیٹی مودی میں مٹی کے تودے گرنے سے بدھ کے روز تین اور لاشوں کے برآمد ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 55 ہوگئی ہے۔۔
بچاؤ کام میں مصروف این ڈی آر ایف کی ٹیم غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر ایجنسیوں کی مدد سے لاپتہ
لوگوں کی تلاش کررہی ہے۔
دیویکلم کی ڈپٹی کلکٹر ایس پریم کرشنن نے بتایا کہ نو بچوں سمیت اٹھارہ افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
ضلع انتظامیہ نے تودے گرنے کی زد میں آئے 65 کنبوں کو ایک ٹریننگ کیمپ میں پناہ دی ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کچھ لاشیں قریب کی ندی میں بہہ گئی ہیں۔