the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کرنول/4اگست(ایجنسی) آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں پتھر کی ایک کان میں دیر رات ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے سبب تقریباََ 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں، کئی افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی بھی کچھ لوگ پھنسے ہو سکتے ہیں۔

خبر کے مطابق، دھماکہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قریب کے گاوں میں اس دھماکہ کی وجہ سے 10 مکانات بھی منہدم ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ 20 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاووں میں بھی لوگ ڈر کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔

دی ہندو میں شائع خبر کے مطابق اس کان میں کام کرنے والے زیادہ تر اوڈیشہ سے آئے ہوئے مہاجر مزدور تھے۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ ہلاک ہوئے مزدوروں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی ہے جسے آگ پر قابو پانےکے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی ۔ علاوہ ازیں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ چند زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ تو وہیں دوسری جانب آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے اس حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے حکام کو ہر طرح کی راحتی سرگرمیوں کی ہدایت دی ہے ۔ علاوہ ازیں آندھرا پردیش کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی اور تیلگودیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری این لوکیش نائیڈو نے بھی اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.