: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،٨ مئی (ذرائع) خیرت آباد کے علاقے ایم ایس مقطع عیدگاہ گراؤنڈ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کھیل کے دوران 12 سالہ معصوم بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے
والے بچے کی شناخت محمد مالک کے نام سے ہوئی ہے، جو کھیلتے ہوئے اچانک ایک برقی کھمبے سے ٹکرا گیا اور شدید کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔