: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاست کیرالہ میں ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے پر ایک ماں نے ماں کی ممتا کو بھلا کر اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو نہایت بے دردی سے قتل کر دیا۔اپنے بچے کے قتل کی پاداش میں شرنیا کو کیرالہ کے کنّور کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔سن 2020 میں پیش آنے والے اس ہولناک واقعے میں شرنیا نے اپنے معصوم بچے کو سمندر کے کنارے موجود پتھروں (سی وال) پر پھینک کر اس کی جان لے لی تھی۔ عدالت نے اس
کیس میں شرنیا کو مجرم قرار دیتے ہوئے سخت قید کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ۔تاہم اس مقدمے میں دوسرے ملزم کے طور پر نامزد اس کے عاشق نتن کو عدالت نے بری کر دیا۔ نتن کے خلاف مناسب شواہد نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے اسے رہا کر دیا جبکہ 19 جنوری کو شرنیا کو مجرم قرار دیا گیا۔ ذاتی مفاد کے لیے اپنے ہی بچے کو قتل کرنے والی اس سفاک ماں کا واقعہ اُس وقت ملک بھر میں شدید سنسنی کا سبب بنا تھا۔