the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
ذرائع:

چند روز قبل  کیرالہ کے کولم میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک پپاچن نامی 82 سالہ ریٹائرڈ بی ایس این ایل انجینئر کی موت ہوگئی تھی، پولیس نے اس حادثے کی تحقیقات کی اور  واقعے میں نیا انکشاف سامنے لایا۔

پولیس کے مطابق کشیدہ خاندانی تعلقات اور اکیلے رہنے والے 82 سالہ ریٹائرڈ بی ایس این ایل انجینئر کو کیرالہ کے کولم میں مبینہ طور پر نجی مقامی بینک کے مینیجر  اور اس کے ساتھ بینک میں کام کرنے والے ملازمین نے مل کر  ایک سازش کی اور اس ضعیف شخص کا قتل کروایا تھا۔  پپاچن کے کمائے ہوئے پیسے اور ان کا اکیلا ہونا ان کی موت کی وجہ بن گئی۔  پپاچن جو اکیلے رہا کرتے تھے ان کے علاوہ ان کا کوئی نہیں تھا جن کے پاس زندگی بھر کی کمائی 90 لاکھ روپے جمع تھی اور وہ ایک نجی بینک میں فکسڈ ڈپازٹ کرنے کے لئے گئے تھے، بینک میں ان سے نامینی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میرے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے اور میرے لئے ان پیسوں کو سمبھالنا مشکل ہورہا ہے اس لئے میں



ان  پیسوں کو فکسڈ ڈپازٹ کرنا چاہتا ہوں اور ہر مہینہ جو پیسے مجھے ملینگے میں ان  پیسوں سے اپنے اخراجات پورے کرونگا۔ جس پر  منیجر سریتا نے منصوبہ بنایا کہ اگر اس شخص کی موت ہوجائے تو  رقم کا دعویٰ کرنے کے لئے کوئی نہیں آئےگا اور ان پیسوں کو ہڑپ نے کی سازش رچی۔  منیجر نے اس سازش میں اپنے قریبی ملازمین کو بھی شامل کرلیا اور  منصوبہ بند طریقے سے اس شخص کا قتل کروادیا۔  کولم کے اسرام گراؤنڈ کے قریب سائیکل چلاتے ہوئے  پپاچن کو ایک کار نے ٹکر مار دی۔ کار تیز رفتاری سے چلی گئی اور راہگیر اسے ہسپتال لے گئے، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی فوٹیج کو اسکین کرنے کے بعد قتل کا شبہ ظاہر کیا جسے  بینک منیجر اور اس کے ساتھیوں نے مل کے انجام دیا۔

پکڑے گئے دیگر افراد میں اکاؤنٹس کے ایگزیکٹو انوپ، ملازمین ماہین، ہاشف علی اور انیمون شامل ہیں۔ بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 103 (قتل) اور دفعہ 61 (مجرمانہ سازش) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.