the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بنگلور،12اگست (یواین آئی) کرناٹک کے شہر بنگلورمیں ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر قابل اعتراض پوسٹ پرتشدد بھڑکنے کے بعد پولیس پر پتھراؤ اورآتشزنی کرنے والے مظاہرین پر پولیس فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ منگل کی شب ایک خاص فرقہ کے لوگ سوشل میڈیا پر پیغمبراسلام کے بارے میں اشتعال انگیز پوسٹ ڈالنے پرکانگریس کے ایم ایل اے پلکیشی ناگر کے رشتے دار کی گرفتاری کا مطالبہ کے حوالہ سے کے جی ہلا تھانہ کے قریب جمع ہوئے۔ وہ اپنے مطالبہ کے کیلئے احتجاج و مظاہرہ کر رہے تھے ۔ مظاہرین پرالزام ہے کہ انہوں نے ایم ایل اے کے گھر پر پتھراؤ کیا اور قریب کھڑی گاڑیوں



کو آگ لگا دی۔
پرتشدد مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کے فائر کئے۔ مظاہرین پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ پولیس اسٹیشن میں داخل ہوئے اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کرنا شروع کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر پولیس افسران بھیڑ کو پرسکون کرنے کے لئے جائے وقوع پر پہنچے لیکن وہ بھی بھیڑ کا نشانہ بن گئے۔ اس کے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو فائرنگ کرنا پڑی ، جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے ممبر اسمبلی کے رشتہ دار کو قابل اعتراض پوسٹ کرنے کی پاداش میں گرفتارکر لیا ہے اورسماج میں امن و ہم آہنگی کو خراب کرنے پر ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.