: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ (22 اپریل 2026) کریم نگر میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں الُگونور بائی پاس کے قریب آر ٹی سی کی ہائر بس لاری سے ٹکرا گئی۔ یہ بس کریم نگر سے ورنگل جا رہی تھی کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گئی۔کریم نگر-2 ڈپو کی ایک بس، جسے پرائیویٹ ڈرائیور چلا رہا تھا، ورنگل جاتے ہوئے اَلّگونور کے قریب بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی لاری سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ بس میں سوار مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔خوش
قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم کئی مسافر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے 108 ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو کریم نگر سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔آر ٹی سی ملازمین کا الزام ہے کہ ناتجربہ کار ڈرائیوروں کو بسیں سونپنے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ دوسری جانب آر ٹی سی جے اے سی کی کال پر ملازمین آدھی رات سے ہڑتال پر ہیں، جس کے باعث ضلع بھر میں بس خدمات متاثر ہو گئی ہیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔