کینیڈا،10 جولائی (ذرائع) کینیڈا میں کپل شرما کے ریسٹورنٹ میں فائرنگ ہوئی ہے۔ ہرجیت سنگھ لاڈی نامی شخص نے اس فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ہرجیت ہندوستان کی این آئی اے کو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہے اور اس کا تعلق بی کے آئی (ببر خالصہ انٹرنیشنل) سے ہے۔ ذرائع کے مطابق لاڈی نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ حملہ کپل شرما کے کچھ پرانے بیان کی وجہ سے کیا۔
کپل کیفے کا حال ہی میں ایک شاندار افتتاح ہوا اور کہا جا رہا ہے کہ یہ کپل شرما کا پہلا بین الاقوامی ریستوراں پروجیکٹ ہے۔ تاہم سیکیورٹی اداروں اور ممبئی پولیس ذرائع کے مطابق کپل شرما کا ریسٹورنٹ اور اس کے قریب کی دیگر عمارتیں جن پر فائرنگ کی گئی وہ کسی اور شخص کی ملکیت ہے۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کپل شرما کے کس بیان نے ہرجیت سنگھ لاڈی کو ناراض کیا ہے۔