حیدرآباد، 24 جولائی(ذرائع) حیدرآباد کے مذہبی مقام میں چوری کا واقع پیش آیا، جوبلی ہلز میں واقع مندر کی درشن کے لیے آئی خاتون کا پرس چوری کرلیاگیا۔ چوروں نے خاتون کے پرس سے اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے بینک کھاتے سے 40,000 نقد رقم نکال لی۔
ڈنڈیگل کی رہنے والی خاتون جوبلی ہلز روڈ
نمبر 36 پر واقع پددما مندر میں پوجا کے لیے آئی تھیں۔ بعد ازاں وہ بس کے ذریعہ اپنے گھر واپس ہوئی۔گھر پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ پرس غائب ہے۔ اسی وقت ان کے موبائل پر ایک میسج ملا، جس سے معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ سے 40,000 کی رقم نکالی جا چکی ہے۔متاثرہ خاتون نے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی۔