the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں مصنوعی ذہانت ختم ہونے والی ملازمتوں سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا کرے گی؟

ہاں
نہیں
معلوم نہیں
حیدرآباد: جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کو خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی اور رقم کی وصولی کے الزامات کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔ تاہم معطلی کے احکامات فوری طورپر جاری نہیں کئے گئے لیکن باوثوق ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کمشنر پولیس وی سی سجنار نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  تقریباً دو سال قبل ایک خاتون اپنی شکایت درج کروانے کے لیے انسپکٹر سے رجوع ہوئی تھی ۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس دوران  آفیسر نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور زبردستی ان کا اسقاطِ حمل بھی کروایا۔بعد ازاں متاثرہ خاتون نے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سے شکایت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ  انسپکٹر نے انہیں نجی ویڈیوس کے ذریعے بلیک میل کیا



اور 2 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ خاتون کا  دعویٰ ہے کہ انہوں نے مختلف اقساط میں  انسپکٹر کو ہزاروں روپے بھی ادا کیے رقم کی ادائیگی کے اسکرین شارٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں یہ شواہد انھوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو پیش کئے اور تفصیلات سے واقف کروایا۔ تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا کہ کچھ عرصے تک انسپکٹر پولیس اور خاتون ایک ہی گھر میں مقیم تھے۔ بعد ازاں  مذکورہ آفیسر نے مبینہ طور پر خاتون سے  پیچھا چھڑانے کے لیے مختلف کوششیں کیں۔ان الزامات کے بعد  محکمہ جاتی کارروائی کے تحت سرینواسولو ریڈی کو معطل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور  تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر مزید قانونی اور  محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.