ذرائع:
تلنگانہ کے جنگاؤں ضلع کے رگھوناتھ پلی منڈل میں نڈگوڑہ کے قریب اتوار کی علی الصبح آر ٹی سی کی راجدھانی بس ایک کھڑی ریت سے بھری لاری سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بس کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا اور مسافر اندر پھنس گئے۔حادثے میں دو مسافر موقع پر ہی ہلاک
ہوگئے جن کی شناخت اوم پرکاش (75) ساکن ڈنڈگل، حیدرآباد اور نو دیپ سنگھ ساکن بالاسمدرم، ہنمکنڈہ کے طور پر ہوئی۔ مزید 6 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر جنگاؤں ایریا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی افراد نے کرین اور امبولینس کی مدد سے ریسکیو آپریشن انجام دیا۔