: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جموں/16مارچ(ایجنسی) جموں و کشمری کے رامبن ضلع میں کار کے سڑک سے پھسل کر گہرے کھڈے میں گرنے سے چار خواتین اور پانچ بچوں سمیت 11 لوگوں کی ہفتہ کو موت ہوگئی، پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایس یو وی چندرکوٹ سے راجگڑھ جارہی تھی اور اس میں 15 مسافر سوار تھے، صبح قریب ساڑھے دس بجے کھنڈا نالا کے پاس ڈرائیور کے کار پر سے توازن کھو دینے کے بعد وہ قریب 500
فٹ گہرے کھڈے میں گر گئی.
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر پولیس نے بچاؤ مہم چلائی اور نعشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا.