ذرائع:
راجستھان کے جئے پور میں مزدوروں کو لے جانے والی ایک بس ہائی ٹینشن بجلی کی تار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں باپ بیٹی 50 سالہ نسیم (50) اور 20 شینم جھلس کر ہلاک ہوگئے، جبکہ دس مزدور زخمی ہوئے جن میں پانچ کی حالت نازک بتائی جا رہی
ہے۔حادثہ اُس وقت پیش آیا جب 11 ہزار کے وی کی برقی تار ٹوٹ کر بس پر گری۔ فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا۔ زخمیوں کو سوامی مان سنگھ اسپتال اور شاہپورہ سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بس میں 15 ایل پی جی سلنڈرز رکھے گئے تھے جن میں سے دو پھٹ گئے۔ حکام کے مطابق بس پر حد سے زیادہ سامان لادا گیا تھا جس کے باعث تار سے ٹکر ہو گئی۔