جئے پور، ١ مئی (ذرائع) راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے شراب کے نشے میں اپنی کار ایک موٹرسائیکل سے ٹکرا دی۔ اس حادثے میں 14 سالہ
لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق خاتون شراب کے نشے میں گاڑی چلا رہی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔