: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی،2 ڈسمبر(ذرائع) کرناٹک کے ہاسن ضلع میں اپنی پہلی تعیناتی کو لیکر چارج سنبھالنے جارہے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے ایک افسر کی حادثہ میں موت ہوگئی- پولیس نے بتایا کہ کرناٹک کیڈر کے 2023 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہرش وردھن(26) مدھیہ پردیش کے رہنے والے تھے- پولیس نے بتایا کہ واقع اتوار شام کو ہوا، انہوں نے بتایا کہ ہاسن ضلع کے کٹانے کے قریب پولیس گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا،
جسکے بعد ڈرائیور نے توازن کھو دیا اور گاڑی سڑک کنارے ایک مکان اور درخؒ سے ٹکراگئی-
پولیس کے مطابق، وردھن ہولنرسی پور میں پروبیشنری اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کے لیے ہاسن جا رہا تھا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ وردھن کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور اسپتال میں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی، جب کہ ڈرائیور منجے گوڑا کو معمولی چوٹیں آئیں۔