ذرائع:
حیدرآباد میں منشیات کی سپلائی میں ملوث ایک بین ریاستی گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے ٹاسک فورس پولیس نے لنگر ہاؤس پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں سرغنہ ویکنتھ راو سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمین کے
قبضے سے 5 کلو ہیش آئل، 5 کلو گانجہ اور منشیات کی ترسیل میں استعمال ہونے والی ایک دو پہیہ گاڑی ضبط کی گئی۔ڈی سی پی ویبھو کے مطابق ویکنت راو اڈیشہ سے منشیات خرید کر حیدرآباد میں فروخت کر رہا تھا۔ تفتیش کے دوران اس گینگ سے منشیات خریدنے والے تقریباً 100 صارفین کی نشاندہی کی جا چکی ہے،