the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
امریکہ،30 جون (ذرائع) اپنی شادی کے لیے نیورجرسی پہنچنے والی لڑکی لاپتہ ہوگئی، اطلاعات کے مطابق سمرن نامی لڑکی 20 جون کو ریاست نیو جرسی میں  شادی کے لیے اکیلی پہنچی تھی۔ مبینہ طور پر انہیں آخری بار 25 جون کو لنڈن والڈ، نیو جرسی میں دیکھا گیا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ سمرن کا امریکہ میں کوئی رشتہ دار نہیں ہے اور وہ انگریزی نہیں بول سکتی ہے۔ان کی گمشدگی کا علم ہونے پر، لنڈن والڈ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کے  فوٹیج میں سمرن اپنے فون کی طرف دیکھ رہی تھی، بظاہر کسی کا انتظار کر رہی تھی۔افسران نے نوٹ کیا



کہ وہ پریشانی میں دکھائی نہیں دیتی تھی۔ان تک پہنچنا مشکل ہو گیا ہے، کیونکہ وہ وائی فائی پر منحصر بین الاقوامی فون استعمال کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس سمرن کے والدین سے رابطہ نہیں کر سکی۔
لنڈن والڈ پولیس کی طرف سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق سمرن کا قد 5 فٹ 4 انچ ہے، وزن تقریباً 68 کلوگرام ہے اور ان کے ماتھے کے بائیں جانب ایک چھوٹا سا نشان ہے۔
انہی آخری بار گرے سویٹ پینٹس، ایک سفید ٹی شرٹ، بلیک فلپ فلاپ، اور چھوٹے ہیروں سے جڑی بالیاں پہنے دیکھا گیا تھا۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.