: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تھائی لینڈ،30 مئی (ذرائع) تھائی لینڈ کے شہر فوکت میں ایک بھارتی سیاح پر شیر نے حملہ کر دیا۔ یہاں کی مشہور ٹائیگر کنگڈم میں شیر کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے شخص پر جانور نے حملہ کر دیا۔
اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی گئی اس واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ مقامی عوام ایسے
علاقوں میں حفاظتی پروٹوکول اور جانوروں کی حفاظت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔25 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایک شخص شیر کے ساتھ چلتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ پھر وہ شیر کے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کرتا ہے۔
اسی فریم میں، ایک ٹرینر شیر کو بٹھانے کے لیے چھڑی کا استعمال کرتے ہوئے نظر آتا ہے۔ لیکن شیر جارحانہ ہو جاتا ہے اورشخص پر حملہ کرتا ہے ۔