امریکہ 5 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) امریکہ میں سکندر آباد کی لڑکی نکھتا گوڈیشالا کے بہیمانہ قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ نکھتا کو اس کے سابق بوائے فرینڈ ارجن شرما نے چاقو مار کر قتل کیا، جس کے بعد ملزم ہندوستان فرار ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق نکھتا 31 دسمبر کو ارجن شرما کے اپارٹمنٹ گئی تھی، جہاں اسی روز اسے
چاقو کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ نکھتا کی نعش فلیٹ میں موجود ہونے کے باوجود ارجن شرما نے پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔بعد ازاں پولیس نے تحقیقات کے بعد ارجن شرما کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ادھر انڈین ایمبیسی نے بتایا ہے کہ وہ مقتولہ کے گھر والوں کے مسلسل رابطے میں ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔