: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نظام آباد میں واقع بڑی پہاڑی درگاہ کی زیارت کے لئے جارہے ایک خاندان کے کئی لوگ اس وقت زخمی ہوگئے جب ان کی ویان حادثاتی طور پر الٹ گئی۔ جس سے 35 افراد زخمی ہو گئے۔
سرسلہ ضلع کے مانالا گاؤں کے رہائشی مدیراج سائلو، اپنے خاندان، رشتہ داروں اور گاؤں والوں کے
ساتھ نظام آباد ضلع کے بڑی پہاڑی درگاہ میں منت ادا کرنے کے لیے ڈی سی ایم ویان میں جا رہے تھے۔
اس حادثہ کے وقت ویان میں تقریباً 60 عقیدت مند سوار تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق 35 افراد زخمی ہوئے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی ورنی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو فوری علاج کے لیے 108 کے ذریعے نظام آباد ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔