: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،13 اگسٹ (ذرائع) حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایسٹس پروٹیکشن ایجنسی کی ایک ٹیم نے چہارشنبہ، 13 اگست کو رین بازار، یاقوت پورہ میں ایک شخص کو موسی نالہ کے تیز پانی میں بہہ جانے سے بچالیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رین بازار کا رہائشی
35 سالہ غوث یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب موسیٰ نالہ میں اپنی بکریوں کو چارہ ڈالنے کے لیے تازہ پتے لانے کے لیے گیا ، لیکن غلطی سے وہ پھسل کر نالے میں گر گیا۔ مقامی لوگوں نے وہاں تعینات حائیڈرا ٹیم کو اطلاع دی۔ٹیم نے غوث کو صحیح سلامت باہر نکل لیا۔