حیدرآباد،٣٠ اپریل (ذرائع) حیدرآباد کے مصروف ترین علاقے مہدی پٹنم میں حالیہ انہدامی کارروائی کے دوران ایک متاثرہ دکاندار نے الزام عائد کیا ہے کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حائیڈرا کے دستے نے
بغیر کوئی نوٹس کے دکان کو منہدم کر دیا۔
یہ انہدام پرنس ہوٹل، مہدی پٹنم کے قریب فٹ پاتھ پر موجود مبینہ ناجائز تجاوزات کے خلاف کیا گیا۔متاثرہ دکاندار نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں کوئی نوٹس یا پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔