حیدرآباد ،23مئی (ذرائع) حیدرآباد کے علاقے جوبلی ہلز روڈ نمبر 41 پر
حیدرآباد ڈیزاسٹر منیجمنٹ اینڈ ایسٹ پروٹیکشن ایجنسی (حائیڈرا) نے پدماں مندر کے قریب انہدام مہم چلائی، جس میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا۔تجاوزات کی شکایات کے جواب
میں، حائیڈرا نے 500 مربع گز سے زائد غیر مجاز تعمیرات کو ہٹانے کے لیے آپریشن کیا۔ایکس پر شیئر کیے گئے ایک سرکاری بیان میں، حائیڈرا نے انکشاف کیا کہ پارک کی مخصوص اراضی اور ایک کھلے نالے پر تعمیر کیے گئے ڈھانچے کو توڑ دیا گیا، جس کے نتیجے میں دو ایکڑ اراضی دوبارہ حاصل کی گئی۔