: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،2 اگسٹ (ذرائع) میرپیٹ میں ایک خاتون کو اس کے شوہر نے جمعرات کی آدھی رات کوقتل کردیا۔اس شخص نے بعد میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کی اور اعتراف جرم کر لیا۔
ہستینا پورم کی ایگریکلچر کالونی کے رہائشی متاثرہ جیوتی کماری (35سالہ) اور اس کے شوہر راجو، دونوں ناگرکرنول ضلع کے رہنے والے ہیں، 15 سال سے شادی شدہ تھے- اس جوڑے کو ایک بیٹی بھی ہے-پولیس کے مطابق راجو اور جیوتی کے درمیان کچھ دنوں سے معمولی
باتوں پر اکثر جھگڑا ہو رہا تھا۔
تاہم، راجو اپنی بیوی کی وفاداری پر شک کرنا شروع کر دیا اور اسے ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کررہا تھا۔ جمعرات کی رات راجو کا جیوتی سے اسی بات پر پھر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے لوہے کی سلاخ سے اس پر حملہ کر دیا۔ ایک ہلکار کے مطابق اسکی وجہ سے خاتون کی موت ہوگئی- قتل کے بعد راجو سیدھا پولیس اسٹیشن چلا گیا اور آفیسر کے سامنے خود کو سپرد کر دیا۔ اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔