سعودی عرب کے بس حادثہ میں شہید حاجیوں کی تدفین کہا ہونی چاہیے؟

حیدرآباد کے سعید آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو آن لائن شادی کے بہانے دھوکہ دے کر لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق احمد نامی شخص نے خود کو برطانیہ میں مقیم ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے متاثرہ خاتون سے دوستی بڑھائی اور واٹس اپ کالز و ویڈیو چیٹس کے ذریعے اس کا اعتماد حاصل کیا۔
ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے دو بینک اکاؤنٹس کھلوائے اور دو نئی سم کارڈز خریدنے کا بھی کہا۔ بعد ازاں اس نے بینک
پاس بُک اور اے ٹی ایم کارڈ نئی دہلی کے نام نہاد "یو کے افیئرز آفس" کو بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ ملزم نے جعلی ویزا اور نکاح سے متعلق جعلی دستاویزات بھی ارسال کیں۔
مختلف بہانوں — جیسے پروسیسنگ فیس، ویزا فیس اور ہوٹل قیام — کے نام پر اس نے خاتون سے مجموعی طور پر 3,38,200 روپے وصول کر لیے۔ کچھ ہی دن بعد ملزم نے رابطہ منقطع کر دیا، جس پر خاتون کو فراڈ کا علم ہوا۔
خاتون کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔