ذرائع:
حیدرآباد کے امیرپیٹ میں ایک گھر کی بالکونی میں واشنگ مشین اچانک دھماکے سے پھٹ گئی، جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ دھماکا اس وقت ہوا جب مشین چل رہی تھی، اور زوردار آواز سے اس کے پرخچے اُڑ گئے۔خوش قسمتی سے دھماکے کے وقت بالکونی میں
کوئی موجود نہیں تھا، جس کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی وہاں موجود ہوتا تو بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا۔دھماکے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی — آیا مشین کی مینوفیکچرنگ میں خرابی تھی یا مناسب مینٹیننس نہ ہونے کی وجہ۔ واقعے کے بعد متعلقہ کمپنی کو شکایت درج کروا دی گئی ہے۔