: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد کے پُرانے شہر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پتنگ کے معاملے پر جھگڑا بڑھتے ہوئے ایک نوجوان نے اپنے ہی دوست پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس سدن پولیس اسٹیشن حدود میں دو نوجوان کے درمیان پتنگ کء مانجہ کے مسئلے پر تکرار شروع ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سنگین جھگڑے میں بدل گئی۔ اسی دوران 19 سالہ محمد زضیا عرف ریحان پر اُس کے
دوست محمد زید نے چاقو سے حملہ کر کے قتل کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق دونوں ایک ہی کالونی کے رہنے والے ہیں۔حملے میں ریحان شدید زخمی ہو جانے پر اسے فوری طور پر ایک خانگی ہاسپٹل میں علاج کے بعد عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ متاثرہ کے بھائی نے بتایا کہ یہ پتنگ کے مانجہ کا مسئلہ نہیں ہے دوسرا مسئلہ ہے پولیس کو گہرائی سے تحقیقات کرنی چاہئے کہ حملہ آور کے پاس چاقو کہاں سے آئی تھی