حیدرآباد 8 فروری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے جی ایس ٹی انٹیلی جنس حکام نے آن لائن گیمنگ مافیا کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا۔ حکام کے مطابق تقریباً 5 ہزار کروڑ روپے مالیت کے آن لائن گیمنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے دو اہم
سرغناؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی کے رہنے والے ایسو پربھو کمار اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے راج شیکھر ریڈی کو حراست میں لے لیا گیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ نیٹ ورک ملک بھر میں آن لائن گیمنگ چلاتے ہوئے بھاری مقدار میں ٹیکس چوری کر رہا تھا۔