: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: ٹولی چوکی پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر ایک قتل کا مقدمہ حل کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے جن میں حملہ آور کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ گرفتاری 15 دسمبر کو ایک 23 سالہ آٹو ڈرائیور کے قتل کے سلسلے میں عمل میں آئی۔مقتول کی شناخت محمد عرفان کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ٹولی چوکی میں مروا ڈینٹل ہاسپٹل کے قریب ایک آٹو اسٹینڈ پر ہونے والی تلخ بحث کے دوران چاقو کے وار سے زخمی ہوا تھا۔ اسے فوری طور پر ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے
دیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملزم شیخ بلال کی بیوی کے کردار سے متعلق مبینہ افواہوں پر ہونے والے تنازعہ کا نتیجہ تھا۔ بحث کے دوران شیخ بلال نے مبینہ طور پر محمد عرفان پر چاقو سے حملہ کیا۔ اس واقعہ میں ملوث ہونے کے الزام میں دو خواتین، ثنا بیگم اور روحی بیگم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ثنا ملزم کی بیوی اور دوسری خاتون اس کی رشتہ دار بتائی گئی ہے۔ چوتھا ملزم محمد نوید تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ملزمین کو گولکنڈہ سے گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔