: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 9 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے علاقے کوکٹ پلی میں وائی جنکشن کے قریب واقع لیک شور مال میں اتوار کی شام اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب مال کی چھت کے بورڈ اچانک ڈھیلے ہو کر نیچے گر گئے۔ حادثے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں مال سیکیورٹی
عملے نے طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور وہاں جمع ہونے والے ملبے کو ہٹا کر صورتحال کو قابو میں کیا۔ متعلقہ حکام نے چھت گرنے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔