ذرائع:
حیدرآباد کے بہادر پورہ پولیس اسٹیشن حدود میں زو پارک کے قریب ڈاکٹر منموہن سنگھ فلائی اوور پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق تیز رفتار ٹاٹا ایس نے آگے چل رہی ایک لاری کو پیچھے سے
زوردار ٹکر مار دی۔ حادثے میں شاد نگر سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے کے بعد بہادر پورہ پولیس موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔