the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
حیدرآباد 18 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے فلم نگر مین روڈ پر ایک تیز رفتار کار الٹنے کا واقعہ پیش آیا جس سے ہوٹل میں موجود افراد اور راہگیروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ واقعہ فلم نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں اچانک پیش آئے حادثے کو عینی شاہدین نے فلمی اسٹنٹ جیسا منظر قرار دیا۔اطلاعات کے مطابق کار انتہائی تیز رفتاری سے آرہی تھی کہ ڈرائیور اس پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی ایک ہوٹل کے قریب الٹ گئی۔ حادثہ اتنا اچانک تھا کہ ہوٹل کے اندر موجود افراد اور سڑک پر چلنے والے



لوگ جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ زور دار آواز کے باعث کچھ دیر کے لیے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد دو افراد الٹی ہوئی کار سے باہر نکلے اور موقع سے فرار ہوگئے۔ ان افراد کی شناخت اور حالت کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فلم نگر پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے ساتھ ساتھ فرار ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.