حیدرآباد 5 فروری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے گچی باؤلی علاقے میں واقع ایکسینچر کمپنی میں ملازمت کرنے والا سافٹ ویئر ملازم ستیش نے کام کے بوجھ سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ میاں پور کے بی کے انکلیو میں رہائش پذیر، املہ پورم سے تعلق رکھنے والا 31 سالہ ستیش سافٹ
ویئر تھا۔اطلاعات کے مطابق ستیش کی بیوی حال ہی میں سنکرانتی کی تعطیلات پر اپنے آبائی گاؤں گئی ہوئی تھی، اسی دوران اس نے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی پولیس نے ابتدائی جانچ میں کام کے شدید دباؤ کو خودکشی کی وجہ قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔