the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا ہندوستان میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے خلاف سخت قوانین بنائے جانے چاہئیں؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
حیدرآباد شہر کے پی وی آر ایکسپریس وے پر جمعرات کی رات تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر کے پول سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں اس کے پیچھے آنے والی 5 دیگر کاریں بھی ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ اس سلسلہ وار حادثے کے باعث فلائی اوور پر کافی دیر تک ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی آمدورفت متاثر رہی۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ رات تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ سب سے پہلے ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر پر نصب پول سے ٹکرا گئی۔ کار میں ایک



خاندان سفر کررہا تھا، جس کے ارکان کو حادثے میں معمولی چوٹیں آئیں۔ اس اچانک حادثے کے باعث پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور یکے بعد دیگرے  آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں فلائی اوور پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کی روانی کافی دیر تک متاثر رہی۔ اچانک پیش آنے والے اس سلسلہ وار حادثے سے سڑک پر موجود دیگر مسافروں میں بھی تشویش پھیل گئی۔ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے البتہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.