حیدرآباد کے میرپیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں جِلیا گوڑہ مین روڈ پر طلبہ کو لے جانے والی ایک اسکول بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ پلوی ماڈل اسکول کی بس میں 17 طلبہ سوار تھے۔ 15 طلبہ کو الماس گوڑہ میں اتارنے کے بعد لالیتا نگر ایکس روڈ کے قریب اچانک بلڈ پریشر کم
ہونے کے باعث ڈرائیور مبینہ طور پر بے ہوش ہوگیا، جس کے نتیجے میں بس بے قابو ہوکر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت بس میں دو اساتذہ، ایک آیا، دو طلبہ اور ڈرائیور موجود تھے۔ ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ میرپیٹ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔